سجاس کی امجد عزیز ملک کو  مبارکباد

اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کی ایگزیکٹو کمیٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر اور فخر پاکستان سینئر جرنلسٹ اور مصنف امجد عزیز ملک کی مسلسل تیسری بار ایشیئن اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن ایشیا AIPS,Asia کا سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے، سجاس کے صدر آصف خان کا کہنا ہے کہ امجد عزیز ملک کا بلا مقابلہ منتخب ہونا ممبران کا ان پر مکمل اعتماد کا مظہر ہے، نو منتخب صدر جدوجہد مسلسل کی ایک بہترین مثال ہیں، انہوں نے دنیا بھر میں پاکستان بالخصوص پشاور کا پر امن تصور جس طرح اجاگر کیا وہ قابل ستائش ہے، سجاس کے سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امجد عزیز ملک کا سیکریٹری جنرل منتخب ہونا صرف اسپورٹس جرنلسٹ کمیونٹی کا نہیں بلکہ پاکستان کا ایک اعزاز ہے، امجد عزیز ملک دنیا بھر میں پاکستان کے لئے امن کے سفیر کا کردار ادا کررہے ہیں، ایشیئن اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن AIPS, Asia کا جنرل سیکریٹری اور عالمی تنظیم ایسوسی ایشن انٹرنیشنل پریس آف اسپورٹس AIPS کی ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن منتخب ہونے سے ثابت ہوگیا کہ امجد عزیز ملک دنیا بھر میں اپنے قلم سے پاکستان کا مقدمہ لڑنے والا سچا سپاہی ہے،

تعارف: newseditor