نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم نے میدان میں اترنے کی تیاری کر لی، کھلاڑیوں نے بارش کے باعث ان ڈور ٹریننگ کی، قومی کرکٹرز نے بیٹنگ اور بالنگ کی مشقیں کیں۔پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹرائی اینگولر سیریز کل سے شروع ہو رہی ہے، پہلے میچ میں پاکستان اور بنگلہ دیش 7 اکتوبر کو مدمقابل ہوں گے
میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہو گا۔مجموعی طور پر پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ریکارڈ شاندار ہے، قومی ٹیم نے 25 میں سے 15 میچز اپنے نام کر رکھے ہیں جبکہ 10 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
سٹیٹس کے مطابق قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف آخری دو میچ بھی جیت رکھے ہیں جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان کرائسٹ چرچ کے میدان کھیلا گیا واحد ٹی 20 میچ بھی گرین شرٹس کے نام رہا۔بنگلہ دیش کیخلاف بھی قومی ٹیم کو عددی برتری حاصل ہے، پاکستان نے 15 میں سے 13 میچز میں کامیابی سمیٹ رکھی ہے۔