نیشنل وویمنز باسکٹ بال چیمپئین شپ کا ٹائٹل پاکستان واپڈا نے جیت لیا، فائنل مقابلے میں واپڈا نے آرمی کی ٹیم کو 29-49پوائنٹس سے شکست دی، واپڈا کی سحرش نواز نے 14, سدرہ حاکم نے 12پوائنٹس سکور کئے،اسلام آباد نے کراچی کو 2-25پوائنٹس سے شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کی،وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ خواتین کھیلوں کے فروغ کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے
چاہتے ہیں خواتین کھیلوں میں بھی آگے آئیں، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور حکومت کا ایجنڈا ایک ہے ، پی او اے اور حکومت کھیلوں کا فروغ چاہتے ہیں، عارف حسن نے کھیلوں کی بہتری کے بارے میں بات چیت کی، ان کا کہنا تھا کہ نارملائزئشن کمیٹی کی جانب سے الیکشن نہ کروانے پر تشویش ہے، فٹبال کے الیکشن جلد کروانے کیلئے نارملائزئشن کمیٹی سے بات کی ہے ۔