ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ، پاکستان بھارت کو پچھاڑ کر سیمی فائنل میں داخل

ملائیشیا میں جاری 72 ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔پاکستان نے کوارٹر فائنل میں بھارت کو چار – دو سے شکست دے کر  سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

فائنل فور میں جگہ بناکر پاکستان نے ایونٹ میں میڈل یقینی کرلیا ہے۔پاکستان کی جانب سے بابر مسیح اور احسن رمضان پر مشتمل ٹیم نے لکشمن رووٹ اور کمل چاولہ پر مشتمل ٹیم کو ہرایا۔

احسن رمضان نے دونوں سنگلز جیتے، بابر کو ایک سنگل میں کامیابی حاصل ہوئی جب کہ ایک میں شکست ہوئی۔دو ڈبلز میں سے ایک پاکستان اور ایک انڈیا جیتا،احسن رمضان نے کمل چاولہ کے خلاف 54 کا بریک بھی کھیلا۔

تعارف: newseditor