پشاور فٹبال لیگ، چترال درویشن، وزیرستان اور ٹانک کلب کی کامیابی

پشاور فٹبالیگ سیزن فائیو میں نارتھ وزیر ستان نے شنواری ستوری کلب کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔، طہماس خان فٹبال سٹیڈیم میں جاری پشاور فٹبال لیگ سیزن 5 میں کوارٹر فائنل راؤنڈ شروع ہوگیا جس میں شاہین ستوری، نارتھ وزیرستان بریالی، پوپو ایف سی، آکا خیل سٹرائیکر، اتش توریالی، شاہین ایف سی،ڈی سی سرکار، درہ ننگیالی کی ٹیموں نے کوارٹرفائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پہلا کواٹر فائنل میچ میں نارتھ وزیر ستان کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنلٹی شوٹ کے زریعے پانچ کے مقابلے چھ گول سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

 

کھیل کے پہلے ہاف نے وزیر ستان کی ٹیم نے 8 ویں منٹ میں یاسر نے گول کرکے برتری حاصل کی جس کو کھیل کے دوسرے ہاف میں 58 ویں منٹ شنواری ستور کلب کی طرف سے وسیم نے گول کرکے میچ ایک ایک گول سے برابر کیا جس کہ بعد پنلٹی شوٹ میں نارتھ وزیر ستان کی ٹیم نے پانچ جبکہ شنواری ستوری نے چار گول کئے اس طرح نارتھ وزیرستان نے چھ پانچ سے کامیابی حاصل کی۔اس موقع پر یوتھ گلیم ویلفیئرآرگنائزیشن کے چیئر مین گل حیدرصوبائی فٹبال ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری باسط کمال، انٹر نیشنل فٹبال گوہر زمان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔

error: Content is protected !!