قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی 28 ویں سالگرہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ کیک کاٹ کر منائی۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل تمام کپتانوں کا گروپ فوٹو شوٹ کیا گیا، فوٹو شوٹ کے بعد قومی کپتان بابر اعظم نے دیگر ٹیموں کے کپتانوں کے ہمرا اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا میں کرکٹ کے چھوٹے فارمیٹ کا بڑا میلہ سج گیا، میگا ایونٹ کا کل سے آغاز ہوگا، ایونٹ کے افتتاحی روز گروپ اے کے دو میچ شیڈول ہیں، سری لنکا اور نمیبیا کے درمیان پہلا جوڑ پڑے گا، دن کا دوسرا میچ نیدرلینڈز اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔