قومی کرکٹ ٹیم مشن ورلڈ کپ کیلئے برسبین پہنچ گئی

قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے برسبین پہنچ گئی۔پاکستان ٹیم کرائسٹ چرچ سے آکلینڈ اور پھر برسبین پہنچی جہاں ٹیم ورلڈکپ سے قبل وارم اپ میچز کھیلے گی۔پاکستان ٹیم 17 اکتوبر کو انگلینڈ اور 19 اکتوبر کو افغانستان سے وارم اپ میچ کھیلے گی جس کے بعد اسکواڈ 20 اکتوبر کو برسبین سے میلبرن پہنچے گا۔کپتان بابراعظم ایک روز پہلے ہی آسٹریلیا پہنچ چکے ہیں۔

 

میتھیو ہیڈن، شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان اور عمر رشید آج رات کو برسبین میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے،قومی اسکواڈ کی برسبین میں ٹریننگ کا شیڈول جلد جاری کردیا جائے گا۔قومی اسکواڈ کل برسبین میں کسی کرکٹ یا میڈیا سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا

error: Content is protected !!