بھارت کی ٹیم نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ جیت لیا

بنگلہ دیش کے شہر سہلٹ میں کھیلے جانے والے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے میں کے بعد سری لنکا کی ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے، تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم ان کا یہ فیصلہ اس وقت غلط ثابت ہوا جب ٹیم مقررہ بیس اوورز میں صرف 9 وکٹوں کے نقصان پر 65 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی، سری لنکا کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی ، سب سے بہترین سکور اٹھارہ رنز رہا جو ایچنی نے سکور کیا جبکہ اوشادی نے تیرہ رنز بنائے

Image

ان دو کے علاوہ کوئی بھی بیٹر اپنا سکور ڈبل فیگرز میں لیجانے میں ناکام رہی، بھارت کی جانب سے رینوکا سنگھ نے تین، راجیشوری اور سنہا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں بھارت کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 8.3اوورز میں حاصل کرتے ہوئے میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا، سمرتی نے 51 ناٹ آئوٹ رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ہرمن پریت نے گیارہ رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔

تعارف: newseditor