پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدرکے پی سکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور سکواش کے سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان نے ورلڈ سکواش ڈے کے موقع پر پیغام دیا ہے کہ پاکستان کے زیادہ سے زیادہ کھلاڑی اس کھیل کی طرف آئیں یہ دنیا کا مقبول ترین کھیل بن چکا ہے اور پاکستان کے عوام کو بھی اس کھیل سے بہت لگا ہے پاکستان نے اس کھیل پر 37 سال تک حکمرانی کی اور ملک و قوم کانام پوری دنیا میں روشن کیا اور بے شمار چیمپئن کھلاڑی پیدا کئے آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گاانہوں نے کہا کہ سکواش کے فروغ و ترقی میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے سکولوںکالجز اور یونیورسٹیوں میں بھی زیادہ سے زیادہ سکواش کورٹس تعمیر کرنے چاہئیں اور کھلاڑیوں کو آگے آنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع دینے چاہئیں۔