قائد اعظم ٹرافی، محمد سرور، اسد شفیق کی سنچریاں، اظہر علی کی ڈبل سنچری

قائداعظم ٹرافی کے چوتھے راؤنڈ کے دوسرے دن کا کھیل آج مکمل ہو گیا۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں خیبرپختونخوا نے سندھ کے خلاف 5 وکٹوں پر 291 رنز کے اوور نائٹ اسکور پر اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کی اور آج صبح 93 رنز جوڑنے کے بعد 384 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ محمد سرور آفریدی نے دن کا آغاز 79 رنز پرکیا، وہ 148 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ان کی 201 گیندوں کی اننگز میں 20 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

کامران غلام نے 93 رنز 205 گیندوں پر بنے اور اس میں نو چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

اسپنر ابرار احمد نے چاروکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں، خرم منظور نے 130 گیندوں پر 116 رنز بنائے اور سندھ کی ٹیم کو 51 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 214 تک پہنچایا۔

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں سنٹرل پنجاب نے دوسرے دن کا آغاز تین وکٹ پر 300 رنز سے کیا اور ناردرن کے خلاف اپنی پہلی اننگز 509 رنز نو وکٹ پر ڈکلیئر کردی۔ ٹیسٹ بلے باز اظہر علی جنہوں نے 130 پر اپنی اننگز کا آغاز کیا وہ 219 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ طیب طاہر 82 رنز پر دن کا آغاز کرنے کے بعد 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ناردرن کی جانب سے مہران ممتاز نے 111 رنز دے کر تین، نعمان علی نے 173 رنز دے کر تین اور مبصر خان نے 76 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

جب کھیل ختم ہوا تو ناردرن ایک وکٹ پر 107 تک پہنچ چکی تھی۔

ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں، ٹیسٹ بلے باز اسد شفیق نے سیزن کی اپنی پہلی اور مجموعی طور پر 26ویں سنچری اسکور کی، جس سے بلوچستان نے سدرن پنجاب کے خلاف 346 رنز بنائے۔ بلوچستان نے دن کا آغاز 225-4 پر کیا تھا اور اسد شفیق 70 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔ اسد نے 183 گیندوں کی اننگز میں 16 چوکے لگائے۔

سدرن پنجاب کے لیے تیز گیند باز سمین گل نے متاثر کن باؤلنگ کی اور 5 وکٹیں حاصل کیں ۔

جواب میں، سدرن پنجاب نے 32.4 اوورز میں دو وکٹوں پر 109 رنز بنا لیے ہیں ۔

تعارف: newseditor