ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، سری لنکا نے یو اے ای کو جیت کیلئے 153رنز کا ہدف دیدیا

آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو جیت کیلئے 153 رنز کا ہدف دیدیا ہے، تفصیلات کے مطابق یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے سری لنکا کو بیٹنگ دی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے، سری لنکا کی جانب سے پاتھم نیساناکا نے 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ دھننجیا ڈی سلوا نے 33 رنز بنائے، کوشل مینڈس 18 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، ان تین کے علاوہ کوئی بھی سری لنکن بیٹر اپنا سکور ڈبل فیگرز میں نہ لے جاسکا، متحدہ عرب امارات کی جانب سے کارتھیک نے تین، ظہور خان نے دو جبکہ آیان افضل خان اور آریان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تعارف: newseditor