ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، نمیبیا کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں پانچ وکٹوں سے شکست

آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم نے نمیبیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق نمیبیا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے، جان فرائیلنک نے 43 جبکہ مائیکل وین لیگن نے بیس رنز کی اننگز کھیلی، نیدرلینڈز کی جانب سے بس ڈی لیڈی نے دو جبکہ ٹم پرینگل، کولن ایکرمین، پال وین میکیرین اور رولف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں نیدرلینڈز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19.3 اوورز میں پانچ وکٹوں پر حاصل کرتے ہوئے میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا، وکرم جیت سنگھ نے 39، میکس او ڈاوڈ نے 35 اور بس ڈی لیڈی نے تیس رنز ناٹ آئوٹ بنائے، نمیبیا کی جانب سے جانس جانتھن سمٹ نے دو جبکہ برناڈ اور جان فرائیلنک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ نیدرلینڈز کی بس ڈی لیڈی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تعارف: newseditor