آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے یو اے ای کو 79 رنز سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے سری لنکا کو بیٹنگ دی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے، سری لنکا کی جانب سے پاتھم نیساناکا نے 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ دھننجیا ڈی سلوا نے 33 رنز بنائے، کوشل مینڈس 18 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، ان تین کے علاوہ کوئی بھی سری لنکن بیٹر اپنا سکور ڈبل فیگرز میں نہ لے جاسکا، متحدہ عرب امارات کی جانب سے کارتھیک نے تین، ظہور خان نے دو جبکہ آیان افضل خان اور آریان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں یو اے ای کی بیٹنگ لائن فلاپ ہو گئی اور اس کی پوری ٹیم 17.1 اوورز میں صرف 73 پر پویلین لوٹ گئی اور میچ 79 رنز سے ہار گئی، یو اے ای کی جانب سے سب سے بہترین سکور انیس رہا جو آیان افضل خان نے سکور کیا جبکہ جنید صدیقی نے اٹھارہ، چراغ سوری نے چودہ رنز بنائے، ان تین کے علاوہ کوئی بھی بیٹر اپنا سکور ڈبل فیگرز میں نہ لے جاسکا، سری لنکا کی جانب سے دشمنتھا چمیرا اور ہسارنگا نے تین تین جبکہ مہیش تھیکاشاناکا نے دو، پرمود مادھوشان اور دوسن شاناکا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، سری لنکا کے پاتھم نساناکا کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔