ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آئرلینڈ نے سری لنکا کو جیت کیلئے 129 رنز کا ہدف دیدیا

آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آئرلینڈ کی ٹیم نے سری لنکا کو جیت کیلئے 129 رنز کا ہدف دیدیا ہے ، آئرلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے، آئرلینڈ کی جانب سے ہیری ٹیکر نے 45، پال سٹرلنگ نے 34 رنز سکور کئے، سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکاشاناکا اور ہاسارنگا نے دو دو جبکہ بینورا فرنینڈو، لہیرو کمارا ، چمیرا اور دھننجیا ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تعارف: newseditor