صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان ملک تیمور مسعود نے کہا کہ سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹس نوجوان نسل میں ٹینس کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، 73ویں پنجاب گیمز میں ٹینس اس کا حصہ ہے جس میں ٹاپ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا حصہ لے رہے ہیں،، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ ٹینس اکیڈمی سے کھلاڑیوں کی نئی کھیپ تیار کررہے ہیں، انٹرنیشنل ٹینس سٹار اعصام الحق بھی سپورٹس بورڈ پنجاب سے مل کر نئے کھلاڑی تیار کررہے ہیں
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا کہ عالمی معیار کے ٹینس کورٹس کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے، ہم نوجوان نسل میں ٹینس کو فروغ دینے کیلئے بڑے ایونٹس منعقد کرائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹس میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے منعقدہ کامران سٹیل پاکستان اے ٹی ایف 16 اینڈ انڈر ایشین ٹینس ٹور 2022 (لیگ ون) کی تقسیم انعامات کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر ڈائریکٹر کامران سٹیل میاں محسن ارشد، ڈائریکٹر ایڈمن سید عمیر حسن، پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رشید ملک اور ٹینس کے شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، وزیر کھیل و امور نوجوانان پنجاب ملک تیمور مسعود، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھُٹہ اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے ایونٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، وزیر کھیل پنجاب ملک تیمور مسعود تقریب کے مہمان خصوصی تھے، ورلڈ کلاس ٹینس وینیو پہنچنے پر صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان ملک تیمور مسعود اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کا پرتپاک استقبال کیا گیا
اس موقع پر کھلاڑیوں اور آفیشلز نے مہمانوں کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے، صوبائی وزیر کھیل اور امور نوجوانان ملک تیمور مسعود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں ٹینس کے کھیل کا بڑا جنون ہے، ٹینس آئندہ پنجاب گیمز کا حصہ ہوگا جس میں صوبے کے ٹاپ ٹینس کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ بچوں کو کھیلنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، ہمارے دروازے سکولوں اور کالجوں کے غریب بچوں کے لیے کھلے ہیں اور اب وہ اس عالمی معیار کے ٹینس مقام پر بھی کھیل سکتے ہیں۔
کامران اسٹیل اے ٹی ایف 16 اور انڈر ایشین ٹینس ٹور 2022 (لیگـ1) میں بوائز انڈر 16 کے فائنل میں بلال عاصم نے حیدر علی رضوان کو 6ـ0,6ـ0 سے شکست دی،کامران اسٹیل پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ 2022 کے انڈر 14 کے فائنل میں تیمور انصاری نے عبداللہ پیرزادہ کو 9ـ8 کو شکست دیدی،بوائز/گرلز انڈر 14 ڈبلز کے فائنل میں نبیل قیوم اور عبدالرحمان نے آمنہ قیوم اور تیمور انصاری کو 6ـ1 سے شکست دی، بوائز/گرلز انڈر 12 کے فائنل میںہاجرہ سہیل نے سالارحسنین کو 6ـ3 سے شکست دی،
لڑکے/لڑکیوں کے انڈر 10 کے فائنل میں ہاجرہ سہیل نے معاذ شہباز کو 6ـ1 سے شکست دی،لڑکے/لڑکیوں کے انڈر 8 میں ایان شہباز نے سونے، احسان باری نے چاندی اور دانیال افضل نے کانسی کے تمغے جیتے،لڑکے/لڑکیوں کے انڈر 6 میں سوہا عبداللہ نے گولڈ، ممنون باری نے سلور اور شاہین نے برانز میڈلز جیتے۔