سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے 73ویں پنجاب گیمز2022ء پیر کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہوگئیں ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے تمام سپورٹس ویو نیوز کا دورہ کیا اور مقابلہ جات دیکھے
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے، پنجاب گیمز کا آغاز ہوگیا ہے، گیمز میں پنجاب کی تمام ڈویژنز سے ساڑھے پانچ ہزار سے زائدگرلز اینڈ بوائز کھلاڑی مقابلہ جات میں حصہ لے رہے ہیں ،صوبہ بھر سے 30ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے ٹرائلز دیئے تھے،کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے تاکہ نیا ٹیلنٹ آگے آئے
تمام کھلاڑی نظم و ضبط کا شاندار مظاہرہ کررہے ہیں،پنجاب گیمز میں کھلاڑیوں کو اعلی معیار کی سہولیات دی جارہی ہیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے مزید کہا ہے کہ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں جشن کا سماں ہے، تمام گراؤنڈز آباد ہیں،73ویں پنجاب گیمز 2022ء سے کھلاڑیوں کی نئی کھیپ سامنے آئے گی
پنجاب گیمز میں تمام ڈویژنز اور دیگر صوبوں کے کھلاڑی شریک ہیں ،بوائز اور گرلز کھلاڑی جوش و خروش سے مقابلہ جات میں حصہ لے رہے ہیں ،سٹیڈیمز، جمنیزیم ہال میں دیگر کھلاڑی مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔
سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے 73ویں پنجاب گیمز کے پہلے روز مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات ہوئے، سائیکلنگ (مرد) کے مقابلے سائیکلنگ ویلیوڈروم نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں ہوئے، لاہور ڈویژن نے 2 گولڈ، خواتین میں گوجرانوالہ ڈویژن نے دو گولڈ اور لاہور ڈویژن نے دو سلور میڈلز جیتے
فٹ بال کے مقابلے پنجاب فٹ بال سٹیڈیم نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں ہوئے، پہلے میچ میں ساہیوال نے فیصل آباد ڈویژن کو 2-0 سے شکست دیدی، علی رضا اور نعیم عباس نے ایک ، ایک گول کیا
دوسرے میچ میں ڈی جی خان نے گجرات ڈویژن کو پنلٹی ککس پر 3-0سے ہرایا، باسکٹ بال (خواتین) کے مقابلے جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں ہوئے،گوجرانوالہ نے سرگودھا ڈویژن کو 12-10 سے ہرادیا
ملتان نے ساہیوال ڈویژن کو 10-8سے شکست دیدی،بیس بال کے مقابلے پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میں ہوئے، پہلے مقابلے میں ساہیوال نے ڈی جی خان ڈویژن کو 10-0 سے ہرایا
دوسرے مقابلے میں فیصل آباد نے راولپنڈی ڈویژن کو 10-1 سے ہرایا، تیسرے مقابلے میں ملتان نے بہاولپور ڈویژن کو 8-3 سے ہرایا، چوتھے میچ میں لاہور نے سرگودھا ڈویژن کو 11-0سے ہرا دیا۔