سکواش لیجنڈ قمرزمان کی پیسکو چیف سے ملاقات

سکواش کے سابق ورلڈ چیمپئن‘پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر اور صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین قمرزمان نے گزشتہ روز پیسکو چیف گل نبی سے ملاقات کی ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز عزیز اللہ جان بھی موجود تھے اس موقع پر قمرزمان نے پیسکو چیف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے پیسکو کی کھیلوں کے شعبے میں بھی گرانقدر خدمات ہیں اور اب حال ہی میں وزیراعظم کے احکامات کے بعد پیسکو اور دیگر محکموں کی ٹیمیں بحال ہوچکی ہیں امید ہے کہ پیسکو دیگر کھیلوں کیساتھ ساتھ سکواش میں بھی اپنا کردار ادا کرتا رہے گا

 

پیسکو چیف گل نبی نے قمرزمان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیسکو کے تمام کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کریں گے اور یہی کھلاڑی نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کانام روشن کریں گے انہوں نے امید ظاہر کی کہ پیسکو کے کھلاڑی صوبائی اور نیشنل سطح پر ہونیوالے مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

تعارف: newseditor