ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، مارکس سٹوئنس کی دھواں دھار اننگز، آسڑیلیا نے سری لنکا کو شکست دیدی

آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آسڑیلیا نے سری لنکا کو با آسانی سات وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے، آسڑیلیا کی جیت میں اہم کردار مارکس سٹوئنس کا رہا جنہوں نے دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے چھ چھکوں کی مدد سے نصف سنچری سکور کی اور آئوٹ نہیں ہوئے، تفصیلات کے مطابق آسڑیلیا اور سری لنکا کے درمیان میچ میں سری لنکن ٹیم کو میزبان آسڑیلیا کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا ہے، تفصیلات کے مطابق آسڑیلیا نے ٹاس جیت کر پہلے سری لنکا کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے، سری لنکا کی جانب سے پاتھم نیسانکا نے 40، چیرتھ راجاپاکسے نے 38 ناٹ آئوٹ جبکہ دھننجیا ڈی سلووا نے 26 رنز سکور کئے، آسڑیلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ، پیٹ کمنز، مچل سٹارک، آشٹن اگر اور گیلن میکسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں آسڑیلیا کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 16.3 اوورز میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے میچ سات وکٹوں سے جیت لیا، آسڑیلیا کی جانب سے مارکس سٹوئنس نے صرف 18 گیندوں پر چار چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان ایرون فنچ 31 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلووا، چمیکا اور مہیش تھیکا شانکا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، مارکس سٹوئنس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تعارف: newseditor