پاک بھارت میچ کے متنازع فیصلے پر جیمز نیشام کا مزاحیہ تبصرہ


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے پاک بھارت میچ میں امپائر کے متنازع فیصلے پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر جیمز نیشام نے مزاحیہ تبصرہ کر دیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جیمز نیشام نے نوبال سے متعلق مزاحیہ مشورہ پیش کیا ہے۔جیمز نیشام کا کہنا ہے کہ ہر کھلاڑی کو ٹورنامنٹ سے پہلے اپنی کمر کی اونچائی کی پیمائش کرا لینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تاکہ پھر ہم امپائر کو بتا سکیں کہ فل ٹاس گیند مذکورہ نشان سے نیچے یا اوپر ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

تعارف: newseditor