ڈی جی سپورٹس کے پی اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے دوسرے روز چار میچوں کا فیصلہ

ساتویں ڈی جی سپورٹس کے پی اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے دوزسرے روز چار میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ ڈی آئی جی سپیشل برانچ خیبر پختونخوا پولیس ثاقب اسماعیل میمن مہمان خصوصی تھے۔ان کے ہمراہ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرآیازخلیل، کوچز، ذاکر اللہ، شہریار، شاہد آفریدی،جانان خان،اسرار گل،رومان گل، شاہ حسین سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں جاری چیمپین شپ میں واپڈا کے شاہسوار نے خیبر پختونخوا کے احسان اللہ کو سٹریٹ سیٹ میں 2-6 اور 1-6 سے شکست دیکر مین سنگل کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔مین سنگلز میں پاکستان پولیس کے برکت اللہ نے خیبر پختونخوا کے شاہین خان کو 4-6اور 2-6سے ہراکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

 

تیسرے میچ میں سوئی ناردرن کے ثاقب عمر نے کے پی کے طلحہ کو سٹریٹ سیٹ میں 2-6اور 2-6سے جبکہ چوتھے میچ میں پاکستان ائیر فورس کے یوسف خلیل نے اظہر علی کو 4-6اور 4-6سے شکست دی۔ خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور ڈائریکٹریٹ اف سپورٹس کے تعاون سے ڈی جی سپورٹس کے پی اوپن ٹینس چیمپین شپ میں مختلف ایج گروپ کے 100 سے زائد کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔ جس میں جس میں مینز سنگل، مینز ڈبل، بوائز سنگل انڈر16، بوائز سنگل انڈر12، بوائز انڈر8 کے سو سے زائد کھلاڑی شرکت کررہے ہیں چیمپئن شپ 29 اکتوبر تک جاری رہیگی، جس میں پاکستان پولیس، پاکستان ایئر فورس، ایس این جی پی ایل،پاکستان واپڈااور خیبرپختونخوا کے کھلاڑی مختلف ایج گروپ میں مد مقابل ہونگے۔اس ٹورنامنٹ میں پاکستان نمبر ٹو شعیب خان، پاکستان نمبر فائیو یوسف خلیل، پاکستان نمبر چھ برکت اللہ، پاکستان نمبر9 ثاقب عمر، انڈر16 شاہ سوار خان، حمزہ رومان، ارسلان خان، انڈر12 میں ایم شایان آفریدی، ذوہیب امجد، محمد ریان، سالار، انڈر8 میں فیضان آفریدی، ریان عمر خلیل، سالار شامل ہیں۔

تعارف: newseditor