ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، اینڈی بالبرنی کے 62 رنز، آئرش ٹیم کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف

آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آئرلینڈ کی ٹیم نے انگلینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا ہے، تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے آئرلینڈ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جو 19.2 اوورز میں 157 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی، آئرلینڈ کی جانب سے اینڈی بالبرنی 62، لورکن ٹکر 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ اور لیام لیوئنگسٹون نے تین تین، سام کورن نے دو جبکہ بین سٹوکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تعارف: newseditor