آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کی پوزیشن میں تنزلی جب کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ریٹنگ پوائنٹس میں بھی کمی ہوئی ہے۔اس کے علاوہ بھارتی بیٹر ویرات کوہلی ترقی پاکر کافی اوپر آ گئے ہیں۔آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق بابر اعظم کے پوائنٹس 808 سے کم ہو کر 799 ہو گئے ہیں اور وہ تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
بابر اعظم گزشتہ ہفتے ٹی ٹوئنٹی بیٹر کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر تھے۔اس کے علاوہ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں تاہم ان کے ریٹنگ پوائنٹس 861 سے کم ہو کر 849 ہو گئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے رینکنگ میں دوسرے پر آ گئے ہیں جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو تیسرے پر چلے گئے ہیں اور ویرات کوہلی 15 ویں سے 9 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بولرز میں افغانستان کے راشد خان نے آسٹریلوی بولر جوش ہیزل ووڈ سے پہلی پوزیشن چھین لی، راشد اب پہلے اور جوش دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ جنوبی افریقا کے تبریز شمسی کا تیسرا اور افغانستان کے مجیب الرحمنٰ کا رینکنگ میں چوتھا نمبر ہے۔سری لنکا کے مہیش تھیکا شانکاکا رینکنگ میں پانچواں نمبر اور ونندو ہسارنگا تین درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبرپر چلے گئے ہیں۔