ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، ریلی روسو کی سنچری، بنگلہ دیش کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بڑی شکست

آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ کے بیٹر ریلی روسو نے جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی پہلی سنچری سکور کر ڈالی ہے، ان کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کی ٹیم نے بنگلہ دیش کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 104 رنز سے شکست دیدی،تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے، جنوبی افریقہ کی جانب سے ریلی روسو نے صرف 56 گیندوں پر سات چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 109 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جبکہ کوئٹن ڈی کوک نے 38 گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے، بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے دو، تسکین احمد، حسن محمود اور عافف حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم جسے میچ جیتنے کیلئے 206 رنز کا ہدف ملا تھا 16.3 اوورز میں 101 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور میچ 104 رنز سے ہار گئی، بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن داس 34 ، مہدی حسن میراز، گیارہ اور تسکین احمد دس رنز بنا سکے ان کے علاوہ کوئی بھی بنگلہ دیشی بیٹر اپنا سکور ڈبل فیگرز میں نہ لے جاسکا، جنوبی افریقہ کی جانب سے اینریچ نورٹیج نے چار، تبریز شمسی نے تین جبکہ ربادا اور کیشو مہاراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جنوبی افریقہ کے ریلی روسو کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تعارف: newseditor