ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئے 131 رنزکا ہدف دیدیا

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دے دیا۔پاکستانی باؤلرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 130 رنز تک محدود کردیا۔

 

زمبابوے کی جانب سے مدھویرے 17، کریگ ارون 19، ملٹن شمبا 8، شان ولیمز 31، سکندر رضا 9، ریگیس چکابوا 0، ریان برل 10 ، لیوک جونگوے 0، بریڈ ایونز 19 رنز بنائے جب کہ کوئی بھی بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا اور مقررہ بیس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پرتھ میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے نےپاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

 

تعارف: newseditor