ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں زمبابوے نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کی ٹیم کا یہ دوسرا میچ ہے، اس سے قبل بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، پاکستان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے آصف علی کو ڈراپ کرکے ان کی جگہ فاسٹ بائولر محمد وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا ہے، ادھر زمبابوے نے بھی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے ٹینڈائی چتارا کی جگہ براڈ ایونز کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

error: Content is protected !!