شاور سے تعلق رکھنے والے ممتاز انٹرنیشنل کراٹے کوچ شاہ فیصل کو ورلڈ کراٹے فیڈریشن نے ورلڈ کراٹے کوچنگ کورس پاس کرنے پر ورلڈ سرٹیفائیڈ کراٹے کوچ کا سرٹیفیکیٹ (لائسنس) جاری کر دیا ہے جو انہیں گزشتہ روز ڈی ایچ اے لاہور میں ہونیوالی قومی کراٹے چیمپئن شپ کے موقع پر تقریب میں ڈی ایچ اے لاہور کے ایڈمنسٹریٹر بریگیڈئر وحید گل نے دیا‘اس موقع پر پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئر مین محمد جہانگیر سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔
شاہ فیصل پاکستان کی تاریخ میں پہلے ورلڈ سرٹیفائیڈ کراٹے کوچ بن گئے ہیں جو نہ صرف پشاور‘خیبرپختونخوا بلکہ پورے ملک کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے اس سلسلے میں شاہ فیصل نے اسے بڑا اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ کھیل کے فروغ و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اور آئندہ بھی دنیا بھر میں جہاں بھی انہیں مواقع ملیں گے وہ کراٹے کی ترقی کے لئے کام کرتے رہیں گے اور کوچنگ میں مزید مہارتیں حاصل کریں گے۔