سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ، پنجا ب اولمپک ایسوسی ایشن اور پنجاب بنک کے تعاون سے ہونیوالی73ویں پنجاب گیمز 2022ء کا میلہ لاہور ڈویژن نے لوٹ لیا،لاہور ڈویژن5183پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی،فیصل آباد ڈویژن4095 پوائنٹس کیساتھ دوسرے،بہاولپور ڈویژن 3522پوائنٹس کیساتھ تیسرے،ساہیوال ڈویژن 2198پوائنٹس کیساتھ چوتھے ،سرگودھاڈویژن 1817پوائنٹس کیساتھ پانچویں،راولپنڈی ڈویژن1806پوائنٹس کیساتھ چھٹے،گوجرانوالہ ڈویژن 941پوائنٹس کیساتھ ساتویں،ملتان ڈویژن 883پوائنٹس کیساتھ آٹھویں ،گجرات ڈویژن 874پوائنٹس کیساتھ نویںاور ڈی جی خان ڈویژن 521پوائنٹس کیساتھ دسویں نمبر پر رہیں۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجا ب احسان بھٹہ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے فاتح ٹیم لاہور ڈویژن اور رنر اپ فیصل آباد ڈویژن کو ٹرافیاں دیں
لاہورڈویژن کی ٹرافی ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لاہور تنویر شاہ نے وصول کی،مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجا ب احسان بھٹہ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کھلاڑیوںکو میڈلز بھی پہنائے،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ کو سوینئر پیش کیا، تقریب میں سی ای او لاہور قلندرزعاطف رانا ، ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس ثناء اللہ، سیکرٹری پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ادریس حیدر خواجہ، ڈائریکٹر ایڈمن سید عمیر حسن، ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر، ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو چاند پروین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہور احمدنازش نور ،تمام ڈویژنل سپورٹس افسران،سابق انٹرنیشنل وومن کرکٹ شمسہ ہاشمی ودیگر بھی موجود تھے،رنگا رنگ اختتامی تقریب میں ڈھول کی شاندار پرفارمنس پیش کی گئی جسے کھلاڑیوں نے بے حدسراہا گیا۔