سندھ ایمیچر گولف کا دوسرا دن: لاہور کے قاسم علی خان سرِفہرست

بائیسویں پیراگون سندھ گولف ایمیچر گولف چیمپین شپ کا دوسرا راؤنڈ کراچی گولف کلب میں ہفتے کے دن کھیلا گیا۔ دوسرے روز لاہور جمخانہ کلب کے قاسم علی خان 148 چار اوور پار کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

کراچی گولف کلب کے ارسلان خان، رمینزا ملتان کے سعد حبیب کے ہمراہ 150 چھ اوور پار کے ساتھ مشترکہ طور پر قاسم کا تعاقب کر رہے ہیں۔ آج کا بہترین اسکور 72 پار کرنے والے رمینزا ملتان کے عبدل معیظ اپنے دو دن کے مجموعی اسکور کے مطابق پانچویں نمبر پر ہیں۔ پہلے دن کے لیڈر نوجوان گولفر عبداﷲ عنصر 153 نو اوور پار کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر ہیں۔

تعارف: newseditor