فاطمہ ثنا آئرلینڈ کیخلاف اچھی کارکردگی کیلئے پرامید

فاطمہ ثناء آئر لینڈ کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی کے لیے پر امید، فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ اے سی سی ٹی ٹونٹی اایشیا کپ میں ٹیم کا مومنٹم دیکھ کر اچھا لگا ،جس طرح ہم نے ٹورنامنٹ میں انڈیا کو ہرایا اس سے آئر لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل میرے اعتماد میں اضافہ ہوا ،آئر لینڈ کی ٹیم کا پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا بہت اچھا ہے۔

 

فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ سیریز میں جیت کے لئے ہم اپنے مومنٹم کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گی ،میرا ڈیانا بیگ کے ساتھ کمبی نیشن اچھا ہے،ڈیانا بیگ انجری کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں ٹیم ان کو مس کرے گی ،ٹیم میں دیگر کئی فاسٹ بولر ہیں جو آئرلینڈ ٹیم کو چیلنج کریں گی،سری لنکا کے خلاف کراچی میں اچھا کراوڈ میچز دیکھنے کے لئے آیا ،امید ہے کہ آئر لینڈ کے خلاف میچز دیکھنے کے لئے کراؤڈ آئے گا ،میرا پیغام ہے کہ میچز دیکھنے کے لئے آئیں اور اپنی ٹیم کو اسپورٹ کریں ۔

error: Content is protected !!