آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیدرلینڈز کی ٹیم نے پاکستان کی ٹیم کو جیت کیلئے صرف 92 رنز کا ہدف دیا ہے، تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ان کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی، نیدرلینڈز کی جانب سے کولن ایکرمین نے ستائیس، کپتان سکاٹ ایڈورڈز نے پندرہ رنز بنائے
ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی بیٹر سکور کو ڈبل فیگرز میں لیجانے میں ناکام رہا، بس ڈی لیڈی حارث رئوف کی گیند آنکھ پر لگنے کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے اور دوبارہ بیٹنگ کیلئے نہیں آسکے، پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے تین، محمد وسیم نے دو جبکہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رئوف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔