پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی جیت پر شائقین کرکٹ نے خوشی کا اظہار کیا ہے، سوشل میڈیا پر قومی کرکٹ ٹیم کی جیت پر شائقین کا کہنا ہے کہ ٹیم نے ٹورنامنٹ میں پہلی جیت حاصل کرلی ہے اور امید ہے کہ ٹیم آئندہ دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرے گی، شائقین کرکٹ نے شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کی عمدہ بائولنگ کی تعریف کی، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ محمد وسیم جونیئر نے بہت کم عرصے میں خود کو منوا لیا ہے، ان کی بائولنگ سے مخالف ٹیم کے بیٹرز خوف کھاتے ہیں، شائقین کرکٹ نے محمد رضوان کی بیٹنگ فارم بحالی پر بھی خوشی کا اظہار کیا تاہم شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ ٹاپ آرڈر میں بابر اعظم کی مسلسل ناکامیاں خطرناک ہیں، کپتان کو جلد از جلد اپنی فارم بحال کرتے ہوئے ٹیم کی بیٹنگ لائن کو سہارا دینا ہوگا۔