سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اپنے ہوٹل روم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہونے پر طیش میں آگئے۔ویرات کوہلی نے اپنے کمرے کی وائرل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو دیکھ کر بہت خوش اور ان سے ملنے کے لیے پرجوش ہوتے ہیں اور میں نے ہمیشہ اس چیز کی تعریف بھی کی ہے۔انہوں نے لکھا کہ لیکن یہاں یہ ویڈیو کافی خوفناک ہے اور اسے دیکھ کر مجھے اپنی پرائیویسی کے بارے میں بہت بے چینی محسوس ہوئی۔
انہوں نے مزید لکھا کہاگر میں اپنے ہوٹل کے کمرے میں رازداری نہیں رکھ سکتا، تو پھر میں کہاں اپنی پرسنل اسپیس کی توقع کرسکتا ہوں؟ویرات کوہلی نے لکھا کہمجھیاس قسم کی جنونیت اور ذاتی زندگی میں مداخلت پسند نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہبراہ کرم، لوگوں کی پرائیویسی کا احترام کریں اور انہیں تفریح کی چیز نہ سمجھیں۔