شعیب ملک کی جانب سے سوریا کمار یادیو کی تعریف

پاکستانی آل رائونڈر شعیب ملک نے بھارتی بیٹر سوریا کمار یادو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بولرز کے دماغ سے کھیلتے ہیں۔حال ہی میں ایک نجی ٹی کے شو میں تجربے کار پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے بھارتی بیٹر سوریا کمار یادو کی بیٹنگ کے شاندار انداز کے بارے میں بات کی۔شعیب ملک کا کہنا ہے کہ سوریا کمار بنیادی طور پر بولر کے دماغ کے ساتھ کھیلتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مڈل آرڈر میں کھیلنے والے بیٹسمین کے لیے یہ چیز بہت اہم ہے کہ وہ بولر کے دماغ سے بھی کھیلے

 

جیسے ایک بولر بولنگ کرواتے ہوئے اپنی فیلڈ میں جگہوں کو تبدیل کرتا ہے تو اسی طرح ایک بیٹسمین اور خاص طور پر وہ بیٹسمین جوکہ مڈل آرڈر میں کھیلتے ہیں ان کو رنز بنانے کے لیے بولر کے دماغ سے کھیلنا پڑتا ہے۔شعیب ملک کا خیال تھا کہ سوریا کمار یادو کو بیٹنگ پر مہارت ہونے کے باوجود بھی پرتھ میں مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن بھارتی بیٹسمین نے اپنی شاندار بیٹنگ سے گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف 40 گیندوں پر 68 رنز بنا کر بھارتی ٹیم کو 133 رنز بنانے میں مدد کی۔ البتہ، جنوبی افریقہ نے ایڈن مارکرم اور ڈیوڈ ملر کی شاندار نصف سنچریوں کی مدد سے بھارت کی جانب سے دیے گئے ہدف کا تعاقب کرلیا۔

error: Content is protected !!