راولپنڈی ٹیسٹ، پہلے ہی روز انگلش بیٹرز کی جانب سے 4 سنچریاں

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھانے کے وقفے کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپنر زاک کرالے نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری سکور کر ڈالی ہے، زاک کرالے نے پاکستان کی ناتجربہ کار بائولنگ لائن کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف شاندار سٹروکس کھیلے ، زاک کرالے وکٹ پر موجود ہیں اور اب تک 89 گیندوں پر 106 رنز سکور کرچکے ہیں، ان کی اس شاندار اننگز میں 19 چوکے شامل ہیں، زاک کرالے کا پاکستان کے خلاف بہترین سکور 267 رنز ہے جو انہوں نے اگست 2020 کو انگلینڈ میں سکور کیا تھا۔

 اوپنر زاک کرالے کے بعد دوسرے اوپنر بین ڈکیٹ نے بھی سنچری سکور کر ڈالی ہے، بین ڈکیٹ کی ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری ہے،انہوں نے تین فیگرز تک پہنچنے کیلئے پاکستانی بائولرز کی درگت بنائی اور چودہ شاندار چوکے بھی لگائے، بین ڈکیٹ اپنے کیریئر کا پانچواں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں اس سے قبل ان کا بہترین سکور 56 رنز تھا۔ بین ڈکیٹ پاکستان کیخلاف 107 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے  ان کو پاکستانی سپنر زاہد محمود نے ایل بی ڈبلیو شکار کیا

 ٹیسٹ میچ پہلے روز انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے تیسری سنچری سکور ہو گئی ہے، زاک کرالے، بین ڈکیٹ کے بعد اولی پوپ نے بھی اپنے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری سکور کر ڈالی، انہوں نے اپنی شاندار اننگز کے دوران 14 چوکے بھی لگائے، اولی پوپ اس وقت 101 رنز پر کھیل رہے ہیں جبکہ انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستانی بائولرز کی درگت بناتے ہوئے تین وکٹوں کے نقصان پر 422 رنز بنا لئے ہیں۔

چوتھی سنچری انگلش بیٹر ہیری بروک نے سکور کی، ہیری پروک نے صرف 81 گیندوں پر 101 رنز کی تیز اننگز کھیلی ان کی اننگز میں دو چھکے اور 14 چھکے شامل تھے، ہیری بروک کی ٹیسٹ کیریئر کی یہ پہلی سنچری ہے، یہ ان کا دوسرا ٹیسٹ میچ ہے، اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں ہیری بروک صرف 12 رنز بنا پائے تھے، اس سے قبل انگلینڈ کی جانب سے میچ کے پہلے روز زاک کرالے، بین ڈکیٹ، اولی پوپ سنچری سکور کرچکے ہیں۔

تعارف: newseditor