راولپنڈی ٹیسٹ، انگلینڈ کے 657رنز کے جواب میں پاکستان نے بغیر نقصان کے 181 رنز بنا لئے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان کی ٹیم نے انگلینڈ کی پہلی اننگز کے سکور 657 تمام کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں 181رنز بنا لئے تھے اور اس کا کوئی کھلاڑی آئوٹ نہیں ہوا تھا، جب کھیل ختم ہوا تو وکٹ پر امام الحق 90اور عبداللہ شفیق 89 سکور کے ساتھ موجود تھے، قبل ازیں پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 657 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی ہے، انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک 153، زاک کرالے 122، اولی پوپ 108 اور بین ڈکیٹ 107 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے زاہد محمود رہے جنہوں نے چار وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ نے تین، محمد علی نے دو جبکہ حارث رئوف نے صرف ایک وکٹ حاصل کی۔

تعارف: newseditor