پاکستانی نژاد سابق برطانوی باکسر عامر خان نے عراق کے شہر نجف میں حضرت علی کرم للہ وجہہ کے روضے پر حاضری دی ہے۔اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر عامر خان نے لکھا کہ الحمد للہ عراق میں حضرت علی کے روضے پر حاضری دینے کی سعادت حاصل ہوئی۔عامر خان نے اپنی پوسٹ میں تصاویر بھی شیئر کیں جنہیں بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔