سنیل گواسکر نے عالمی کپ جیتنے کا طریقہ بتا دیا

بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ اگر بھارت ورلڈکپ جیتنا چاہتا ہے تو کور ٹیم کو تمام ون ڈے میچز کھلانا ہوں گے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنیل گواسکر نے کہا کہ امید ہے کہ ٹیم میں زیادہ تبدیلی نہیں ہوگی، مجھے یہ بھی امید ہے کہ کسی کو زیادہ بریک دینے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ جب آپ نے ورلڈکپ کھیلنا ہے تو ایک کمبی نشین تیار ہونے میں وقت لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ 2023 کے کسی میچ میں ہار کی کوئی گنجائش نہیں ہے لہذا ضروری ہے کہ آپ کی ٹیم کے اہم کھلاڑی تمام دستیاب ون ڈے میچ کھیلیں کیوں کہ ورلڈکپ کے دوران آپ کے انہی کھلاڑیوں کو ہر میچ کھیلنا ہے۔سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ اگر آپ بھارت کیلئے کھیل رہے ہیں اور ورلڈکپ جیتنا چاہتے ہیں تو آپ کو آرام کی کی ضرورت نہیں ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بنگلادیش نے بھارت کے خلاف3 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ سنسنی خیز مقابلیکے بعد جیت لیا تھا۔

تعارف: newseditor