پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کا ٹاس انگلش ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور انگلش ٹیم نے 9.3 اوورز میں 42 رنز بنائے ہیں جبکہ اس کی ایک وکٹ گری ہے، زاک کرالے انیس رنز بنانے کے بعد اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ابرار احمد کا شکار بن گئے، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم میں تبدیلیاں کی ہیں، پاکستان کی ٹیم جو سیریز میں ایک صفر سے خسارے میں ہے نے ٹیم میں تین تبدیلیاں کرتے ہوئے فاسٹ بائولر نسیم شاہ جو کندھے کی تکلیف کا شکار ہیں کی جگہ آل رائونڈر فہیم اشرف ، اظہر علی کی جگہ محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ سپنر ابرار احمد کو بھی ڈیبیو کرایا گیا ، انگلینڈ کی ٹیم نے ایک تبدیلی کرتے ہوئے انجری کے شکار لیام لیونگ سٹون کی جگہ فاسٹ بائولر مارک ووڈ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔