پاکستان کرکٹ ٹیم کے مسٹری اسپنر ابرار احمد نے ڈیبیو ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لے کر محمد زاہد کا ریکارڈ برابر کردیا۔ابرار احمد نے اولی رابنسن کو 3 رنز پر بولڈ کرکے ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر 11 ویں وکٹ اپنے نام کی۔ابرار احمد نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 7 وکٹیں لی تھیں۔یاد رہے کہ محمد زاہد نے ڈیبیو ٹیسٹ پر 1996 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 11 وکٹیں لی تھیں۔