فیفا ورلڈ کپ 2022 کے تیسرے کوارٹر فائنل سے قبل کرسٹیانو رونالڈو پر ایک ناراض مداح کی جانب سے پانی پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔سوشل میڈیا پر کرسٹیانو رونالڈو پر پانی پھینکنے کی ویڈیو اور تصاویر گردش کر رہی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو پر پانی پھینکنے کا واقعہ پرتگال اور مراکش کے درمیان ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل سے قبل پیش آیا تھا۔
اس واقعے کے بعد گرائونڈ کی سیکیورٹی نے پانی پھینکنے والے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس کو میدان سے باہر نکال دیا تھا۔سوشل میڈیا پر متعدد مداحوں نے پانی پھینکنے والے مداح خلاف اتنی سخت کارروائی کرنے پر سیکیورٹی اہلکاروں کی تعریف کی۔واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے تیسرے کوارٹر فائنل میں مراکش رونالڈو کی ٹیم پرتگال کو ہرا کر پہلی بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔