پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویمنز سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ دورہ آسڑیلیا اور آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ دس تا 26 فروری 2023 تک جنوبی افریقہ میں کھیلا جائیگا ، سلیکشن کمیٹی نے بسمہ معروف کو قیادت پر برقرار رکھا ہے ، فاسٹ بائولر ڈیانا بیگ جو آئرلینڈ کیخلاف ہوم سیریز فٹنس مسائل کی وجہ سے نہیں کھیل سکیں تھی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، سپنر سعدیہ اقبال اور طوبیٰ حسن بھی ٹیم میں واپس آگئی ہیں ، بائیں ہاتھ کی سپنر سعدیہ اقبال آسڑیلیا کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ طوبیٰ حسن کو آسڑیلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے
آسڑیلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے جس ویمن ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے اس میں بسمہ معروف (کپتان)، عالیہ ریاض، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، کائنات امتیاز، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، ناشرہ ساندھو، ندا ڈار، عمائمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین اور سدرہ نواز شامل ہیں، آسڑیلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے اعلان کردہ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، جویرا خان، منیبہ علی( وکٹ کیپر)، ناشرا ساندھو، ندا ڈار، عمائمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز (وکٹ کیپر) اور طوبیٰ حسن۔