انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 16 رنز سے شکست دے دی۔برج ٹائون میں کھیلے گئے ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقرررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے صوفیا ڈنکلے 43 اورمایا بوچر 24 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہیلے میتھیوز نے 4 اوورز میں 15 رنزکے عوض 3کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز تک محدود رہی ، ایفے فلچر 18 رنز کے ساتھ اپنی ٹیم میں نمایاں بیٹر رہیں جبکہ انگلش ٹیم کی جانب سے چارلی ڈین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔مہمان ٹیم نے 16 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے 5 ٹی 20 میچز پرمشتمل سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔