دورہ پاکستان کیلئے پندرہ رکنی کیوی ٹیم کا اعلان، ٹم سائوتھی قیادت کرینگے

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان کیلئے 15 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔کیویز بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان کیلئے ٹیم کی قیادت ٹم ساتھی کے سپرد کی گئی ہے جبکہ ٹام لیتھم نائب کپتان ہوں گے۔سکواڈ میں لیگ سپنر اش سودھی کی چار سال بعد واپسی ہوئی ہے جبکہ بلیئر ٹکنر اور گلین فلپس کو بھی 15 رکنی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، ٹرینٹ بولٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

 

سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں وکٹ کیپر مائیکل بریسویل، ٹوم بلنڈیل، ڈیون کانوے، میٹ ہینری ،ٹام لیتھم، ڈیرل مچل ،ہینری نکولس، اعجاز پٹیل، کین ولیم سن ، نیل وینگر اور ول ینگ شامل ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا، پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 3جنوری سے ملتان سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

تعارف: newseditor