ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز، انگلش ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے میچ بھی ہرا دیا

انگلش ویمن کرکٹ ٹیم نے تیسرے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو 17 رنز سے شکست دے کر پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں تین ،صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔بارباڈوس کے کنگسٹن اوول سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے۔انگلش ٹیم کی جانب سے صوفیا ڈنکلے نے 44 ، ہیتھر نائٹ نے 43 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہیلے میتھیوز اور ایفی فلیچر نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز تک محدود رہی، راشدہ ولیمز 38 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔انگلش ٹیم کی جانب سے چارلی ڈین نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

تعارف: newseditor