حارث رئوف رشتہ ازدواج میں منسلک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔حارث رئوف اور مزنا مسعود ملک کے نکاح کی مختصر تقریب اسلام آباد میں قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب کی موجودگی میں ہوئی۔حارث رئوف اور مزنا مسعود ملک کا نکاح نماز ظہر کے بعد ہوا، تاہم مزنا ملک کی رخصتی بعد میں کی جائے گی۔نکاح کی مناسبت سے ان دونوں نے سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ مزنا ملک کی مہندی میں حارث کے نام کے ابتدائی حروف اور ان کی بولنگ کی رفتار 150 لکھی ہوئی نظر آئی۔

 

کرکٹر کے نکاح کے بعد ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔حارث رئوف کا نکاح اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک وائرل ویڈیو میں نکاح کی تقریب سے قبل حارث رئوف کے دوست احباب کو ہنسی مذاق کرتے دیکھا جاسکتا ہے، اس ویڈیو میں شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی بھی نظر آ رہے ہیں۔اس کے علاوہ لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید، ریاض آفریدی اور سی ای او ثمین رانا بھی شریک ہوئی۔

تعارف: newseditor