بنگلہ دیش اور بھارت کے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے میرپور میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھارت نے میزبان بنگلہ دیش کی ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دیکر سیریز دو صفر سے جیت کر بنگلہ دیش کو وائٹ واش کردیا ہے، بھارت کی ٹیم جسے میچ کے چوتھے روز میچ جیتنے کیلئے سو رنز درکار تھے جو اس نے سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے میچ تین وکٹوں سے جیت لیا، بھارت کی جانب سے ایشون نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا انہوں نے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ان کا بھرپور ساتھ شری یاس ائیر نے دیتے ہوئے 29 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی
ان دو کے علاوہ اکسر پٹیل نے 34 رنز بنائے، بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے پانچ جبکہ شکیب الحسن نے دو وکٹیں حاصل کیں، ایشون کو پلیئر آف دی میچ جبکہ جیتشور پجارا کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا، یاد رہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 227 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہو گئی تھی جس کے جواب میں بھارت نے 314 رنز بنائے تھے، دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کی ٹیم 231 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی تھی اور اس نے بھارت کو جیت کیلئے 145 رنز کا ہدف دیا تھا۔