پاکستان نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی تقریب رونمائی

کل سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شروع ہونے والے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے ٹرافی کی تقریب رونمائی کردی گئی ہے، کراچی سٹیڈیم میں تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم سائوتھی شریک ہوئے، یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 26 دسمبر سے کراچی میں شروع ہو رہی ہے، دونوں ٹیموں کا دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان میں کھیلا جانا تھا تاہم موسم اور دھند کی وجہ سے دونوں کرکٹ بورڈز کی باہمی مشاورت سے اب ملتان میں ہونے والا ٹیسٹ میچ بھی کراچی منتقل کردیا گیا ہے، اب دونوں ٹیسٹ میچوں اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کی میزبانی کراچی ہی کرے گا۔

تعارف: newseditor