آغا سلمان کی ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی سنچری

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر آغا سلمان نے اپنے ٹیسٹ کرکٹ کیریئر کی پہلی سنچری سکور کرلی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کراچی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آغا سلمان نے دوسرے سیشن میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری کو سنچری میں تبدیل کیا، ان کی اننگز میں 17 چوکے بھی شامل تھے ، آغا سلمان نے 146 گیندوں پر سنچری سکور کی، اس ٹیسٹ میچ سے قبل آغا سلمان نے پانچ ٹیسٹ میچوں کی دس اننگز میں ایک بار ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے 267 رنز بنائے اور ان کا بہترین سکور 62 رنز تھا۔

تعارف: newseditor