قومی اسنوکر چیمپئن شپ پری کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل

این بی پی 47 ویں قومی اسنوکر چیمپئن شپ پری کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا۔ محمد سجاد (پنجاب)، شان نعمت (اسلام آباد)، ذوالفقار اے قادر (سندھ)، عادل عبدالجبار (بلوچستان)، اویس اللہ منیر (پنجاب) اور سلطان محمد (سندھ) نے حریف کھلاڑیوں کو شکست دے کر لاسٹ 16 راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے۔ سابق ورلڈ چیمپئن اور سیکنڈ سیڈ احسن رمضان سندھ کے علی حمزہ کے خلاف 4-2 سے ہار گئے۔ ففتھ سیڈ شاہد آفتاب کو کوالیفائر فرخ عثمان، فورتھ سیڈ حارث طاہر کو کوالیفائر وسیم عباس اور سیونتھ سیڈ محمد فیضان کو کوالیفائر مبشر رضا نے اپ سیٹ شکست دے دی۔ این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں جاری چیمپئن شپ کے دوسرے دن کھیلے گئے دیگر میچز میں عبدالجاوید، ذوالفقار اے قادر، عادل عبدالجبار، محمد فیضان، شرجیل محمود، اویس اللہ منیر، سلطان محمد، محمد سجاد ، شان نعمت، علی حمزہ، سربلند خان، وسیم عباس نے بھی اپنے میچز جیت لئے۔

تعارف: newseditor