اٹلی کشتی حادثے میں پاکستان ویمن ہاکی ٹیم کی کھلاڑی شاہدہ رضا (چنٹو) بھی جاں بحق

روزگار کی تلاش میں تارک وطن ہونے کا فیصلہ لینے والی قومی ہاکی خاتون کھلاڑی شاہدہ رضا(چنٹو) کشتی حادثہ میں اٹلی کے راستہ میں ہی جاں بحق ہوگئیں، اناللہ وانا الیہ راجعون ، پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پی ایچ ایف وومن ونگ کے عہدیداران سیدہ شہلا رضا، تنزیلہ عامر چیمہ سمیت ہاکی کمیونٹی کی جانب سے اظہار تعزیت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی شاہدہ رضا (چنٹو ) پاکستان وومن ہاکی ٹیم کی نمائئندگی کرنے کے ساتھ ساتھ فٹبال کی قومی کھلاڑی بھی تھیں۔

 

 

 

بسلسلہ فکر معاش تارک وطن ھونے کا فیصلہ خاتون قومی ہاکی کھلاڑی کو راس نہ ایا۔ سہانے مستقبل کے خواب پلکوں پر سجائے خاتون قومی ہاکی کھلاڑی شاہدہ رضا کی سمندری سفر کے دوران کشتی پہاڑ سے ٹکرانے پر الٹ گئی اور کشتی میں سوار مختلف غیر ملکی باشندوں سمیت قومی ہاکی کھلاڑی سمندر کی تیز موجوں کا مقابلہ نہ کرسکی اور زندگی کی بازی ھار گئی۔

 

 

 

پاکستان ہاکی پی ایچ وومن ونگ کی سیکریٹری تنزیلہ عامر چیمہ سمیت پی ایچ ایف عہدیداران اور پاکستان ہاکی سے وابسطہ افراد نے خاتون قومی ہاکی کھلاڑی کی حادثہ میں ناگہانی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ھے۔ اللہ پاک مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

تعارف: newseditor